پاک و ہند کے ذرائع ابلاغ میں رہبرانقلاب اسلامی سے جاپان کے وزیراعظم کی ملاقات کا انعکاس
پاکستان و ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں رہبرانقلاب اسلامی سے جاپان کے وزیراعظم کی ملاقات کا بڑے پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔
سب سے پہلے پاکستانی اخبارات اور پہلے روزنامہ اور وب سائٹ دنیا
روزنامہ دنیا کی شہ سرخی
امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتے: آیت اللہ العظمی علی خامنہ ای
جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں چاہتے۔
ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ ایران کو نیوکلئیر بم نہیں چاہیے لیکن اگر چاہیے ہوتا تب بھی امریکا ایران کا کچھ نہیں بگاڑسکتا تھا۔ ایران امریکا سے مذاکرات نہیں چاہتا اور نہ ہی ٹرمپ کے کسی پیغام کا جواب دینا چاہتا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ 2015 میں نیوکلئیر معاہدے کے تلخ تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ نیو کلیائی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل گئے تھے۔ میں جاپان کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہوں، جاپان جنوبی ایشیا کا تیز ترین ترقی کرتا ملک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔
اور اب پاکستان سے شائع ہونے والے اخباراور وب سائٹ ڈان کی شہ سرخی
ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جاپان کے وفد کی جانب سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے باجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کو امریکا پراعتماد نہیں ہے اور وہ کسی صورت میں امریکا کے ساتھ ماضی میں کیے گئے مذاکرات کے تلخ تجربے کو نہیں دہرائیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ہمیں آپ کی سنجیدگی اور خیر خواہی پر کوئی شک نہیں لیکن جو آپ نے امریکی صدر سے متعلق کہا میں بتا چکا ہوں کہ میں ٹرمپ کو پیغامات کے تبادلے کے لیے اہم شخص نہیں سمجھتا۔
اور اب ہندوستان سے شائع ہونے والے اخبار اور وب سائٹ یو این آئی کی شہ سرخی
جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے ایران کے تین روزہ دورے پر بدھ کوتہران پہنچے
گزشتہ 40 برسوں کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے مسٹر آبے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں۔
اس سے پہلے سال 1978 میں اس وقت کے وزیر اعظم تاکیو فوکیدا نے ایران کا دورہ کیا تھا۔