Jun ۲۶, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران علاقے میں جنگ و تشدد کے خلاف ہے، صدر مملکت

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں جنگ و تشدد کے خلاف ہے تاہم وہ دشمنوں کو اپنی سرحدوں کو جارحیت نشانہ بنائے جانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں امریکہ کے جاسوس طیارے کی جانب سے ایرانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اگر ایران کی سرحدوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے تو وہ ایران کی ریڈ لائن کو عبور کر رہا ہے اور ایران اس کا بھرپور منھ توڑ جواب دے گا۔

انھوں نے کہا کہ دفاعی سسٹم مکمل طور پر ایرانی ہے جس نے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت اور فوجی و غیر فوجی شعبوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے حکومت امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وائٹ ہاؤس اس وقت حیران و سرگرداں ہے اور امریکی حکام کے بیانات بھی مضحکہ خیز ہیں۔

ٹیگس