مسلح افواج ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گی، میجر جنرل باقری
Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
شمال مشرقی ایران کی سرحدوں کے معائنے کے بعد تائیباد سٹی میں شیعہ سنی علما اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے حوالے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے سنی اور شیعہ عوام اور انقلابی علمائے کرام دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
میجر جنرل محمد باقری نے اس سے پہلے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ سے ڈرنے والا بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ممکنہ جارحیت کا منھ توڑ جواب دیں گی۔