Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • علماء و مشائخ کونسل: عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں پر حملے اسلام اور آئین کے خلاف ہیں؛اسلام آباد میں علماء و مشائخ کی آواز

اسلام آباد میں منعقدہ علماء و مشائخ کونسل کے شرکا نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:    پاکستان کے وفاقی وزیرمذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ علما مشائخ کونسل نے اجلاس کے اختتام پر پندرہ نکاتی متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات، انسانی اقدار اور آئینی و اخلاقی اصولوں کے سراسر منافی ہے ،مشترکہ دینی رہنمائی، قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت کے تمام بیانیوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور امداد کا اعلان کرے اور اس دہشتگردی میں ملوث اصل اور پشت پناہی کرنے والی قوتوں کے سرغنوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے ۔

 

ٹیگس