Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر افغان شہریوں کے خواب چکنا چور

پاکستان نے امریکہ منتقل کئے جانے کے منتظر ہزاروں افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:    پاکستانی حکومت نے ان انیس ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جو گزشتہ پانچ برس سے امریکہ منتقل کئے جانے کا انتظار کر رہےہیں لیکن واشنگٹن نے ابھی تک اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سنہ دو ہزار اکیس میں غیرملکی فوجیوں اور ان کے سفارت خانوں کے لئے کام کرنے والے پچیس ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد انتقامی کارروائی کے خوف کے پیش نظر پاکستان منتقل کر دیا گيا تھا۔ ان میں سے بہت کم تعداد میں افغان مہاجرین سنہ دو ہزار پچیس تک کینیڈا، امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سمیت مختلف مغربی ممالک میں منتقل ہوئے تھے جبکہ دوسرے ہزاروں افراد پاکستان کے مختلف شہروں خصوصا اسلام آباد میں رہ رہے ہیں۔

 

ٹیگس