بنگلادیش میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر
بنگلادیش میں انتخابات کی سرگرمیاں اپنے عروج کو پہنچ رہی ہیں ۔ادھر چوبیس ہزار پولنگ اسٹیشنز ہائی و میڈیم رسک قرار دے دیے گئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انتخابی مہم کے دوران BNP، جماعت اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) سمیت بڑی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ ،چٹا گانگ ،سلہٹ اور ملک کے دیگر شہروں میں بڑی ریلیاں نکالیں۔
ادھر انسپیکٹر جنرل پولیس نے کہا ہے کہ ملک بھر کے آٹھ ہزار سات سو سترپولنگ مراکز ہائی رسک جبکہ سولہ ہزار میڈیم رسک قرار دیے گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولیس تعینات ہو گی اور باہر پولیس موبائل پیٹرول ٹیمیں موجود ہوں گی بنگلادیش میں بارہ فروری کو ہونے والے تیرھویں قومی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ عوامی سروے میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔