ایران کے صدر کا خصوصی مراسلہ فرانس کے صدر کے حوالے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i352349-ایران_کے_صدر_کا_خصوصی_مراسلہ_فرانس_کے_صدر_کے_حوالے
اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی سید عباس عراقچی نے کل رات فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات کی اور ان کو ایران کے صدر کا خصوصی مراسلہ دیا.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کا خصوصی مراسلہ فرانس کے صدر کے حوالے

اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی سید عباس عراقچی نے کل رات فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات کی اور ان کو ایران کے صدر کا خصوصی مراسلہ دیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کی صورتحال، علاقے میں کشیدگی کے خاتمے اور جوہری معاہدے کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی اور میکرون نے موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال اور امن قائم کرنے کے لئے سفارتکاری کی ضرورت پر زوردیا۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی اور بین الاقوامی امورسید عباس عراقچی، گزشتہ روز فرانسیسی صدر کو ایران کے صدر حسن روحانی کا خصوصی پیغام لے کر پیرس روانہ ہوئےتھے.