Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے درمیان سرحدی تعاون کی تقویت

ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی رفت و آمد کو روکے جانے سے اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک کی قیادت میں پاکستانی وفد نے میرجاوہ کے علاقے میں ایرانی حکام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فریقین نے ایران و پاکستان کی سرحد پر اٹھائے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے سے اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ اٹھارہ جولائی کو اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے اعلی سطحی سرحدی کمیشن کے دوسرے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک نے سرحدی تعاون کو مزید موثر بنائے جانے سے اتفاق کیا۔

ٹیگس