اربعین حسینی کے زائرین کے لئے سفری سہولیات
ایران کا کہنا ہے کہ اربعین حسینی کے زائرین کے لئے سفری سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ویر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ہفتہ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراق کے وزیر داخلہ الیاسری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ عراقی حکومت کے ساتھ تعاون سے خسروی بارڈر کو کھولنے سمیت، ایرانی اور عراقی زائرین کے لئے ویزہ فری سفری سہولیات اور اربعین کے زائرین کے لئے خدمات کی فراہمی میں اضافہ کریں گے۔
عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی سلامتی اور اربعین کے زائرین کے امور سے متعلق باہمی تعاون میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے۔
ایران کے ویر داخلہ نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ عراق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بشمول اربعین کے زائرین کے حوالے سے باہمی تعلقات کے فروغ کو بڑی سنجیدگی سے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہونے والے ملاقات میں ایران اور عراق کے درمیان باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا جس میں مختلف معاملات بشمول دونوں ملکوں کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تعاون سمیت اربعین کے زائرین اور سرحدی تعلقات کی توسیع کا ذکر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر عراق کی وزیر داخلہ الیاسری نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے تعاون کے معاہدے سے اربعین کے زائرین کے لئے مزید سفری سہولیات فراہم ہوجائیں گی۔
انہوں نے اپنے اس دورے ایران کے مقصد کو دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی اور سیکورٹی تعاون کا فروغ قرار دے دیا۔
الیاسری نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم عادل المہدی نے بھی اربعین کے زائرین کے لئے تمام سہولیات کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔