Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فرانس کے صدر کے ساتھ ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات چند ہفتے قبل ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والے گفتگو کا تسلسل ہے۔

ایلزا پیلس میں صدر امانوئیل میکرون کے ساتھ ملاقات کے  بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے یورپی ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایٹمی معاہدے اور اس معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد تہران سے کیے جانے والے وعدوں پر عمل کریں۔  
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے بارے میں بعض تجاویز اور ان اقدامات کا جائزہ لیا گیا جو مختلف فریقوں کو انجام دینا ہوں گے۔ 
فرانسیسی صدر اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان یہ ملاقات پیرس میں ہونے والے گروپ سیون کے اجلاس سے محض ایک دن پہلے انجام پائی ہے۔ 
ایران کے وزیر خارجہ جمعرات کی شام فرانسیسی حکام سے بات چیت کی غرض سے پیرس پہنچے تھے۔ 
ایرانی وزیر خارجہ دورہ فرانس سے پہلے فین لینڈ، سوئیڈن اور ناروے کا دورہ کرچکے ہیں۔