Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ممالک کے درمیان میڈیا ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے : پاکستان میں ایران کے سفیر

اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیرنے پاکستان کی ممتاز میڈیا شخصیات اور معروف سوشل میڈیاایکٹوسٹ سے ملاقات کی ہے

سحرنیوز/پاکستان:   اس ملاقات میں علاقائی حالات بالخصوص صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ اور ایران میں حالیہ بدامنی سے متعلق واقعات کی صحیح ترجمانی کے لیے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان میڈیا کے ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیری مقدم نے ایران اور پاکستان کے درمیان گذشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے اہم معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کے ایک اہم حصے نے ایران کے بیانیے کی وضاحت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ایران کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت مقبول، وسیع اور مخلصانہ تھی اور ہم نے اس سلسلے میں کوئی کمزوری یا کمی محسوس نہیں کی۔

تقریب کے اختتام پر اردو میں "صیہونی حکومت کی مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ" کے عنوان سے ایک کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔

 

 

ٹیگس