کراچی میں رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں ریلی
پاکستان کے صنعتی اور تجارتی شہر کراچی میں ہزاروں افراد نے ایک بڑی ریلی میں شرکت کرکے عالمی سامراجی لیٹروں کے مقابلے میں مظلوموں کی قیادت کرنے والے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ریلی کے شرکا کی بڑی تعداد نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای تصاویر کے علاوہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطین، لبنان اور ایران کے شہیدوں کی تصاویر نیز فلسطین و پاکستان کے پرچم اور امریکہ مخالف نعروں والے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
ریلی میں شیعہ، سنی علمائے کرام کے علاوہ ہندو، سکھ اور مسیحی رہنما بھی شریک تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ریلی کے شرکا امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ کے خلاف اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو خطے میں ان کے مفادات خطرے میں پڑ جائيں گے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان پر اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار اور ان کے حکم کے منتظر ہیں۔