صدر مملکت اورکابینہ اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i353949-صدر_مملکت_اورکابینہ_اراکین_کی_حضرت_امام_خمینی_(رح)_کے_مزار_پر_حاضری
صدرمملکت اورکابینہ اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • صدر مملکت اورکابینہ اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

صدرمملکت اورکابینہ اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دےکر عظیم ایرانی رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا.

صدر حسن روحانی، نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری اور کابینہ کے دوسرے اراکین نے آج ہفتہ کے روز ہفتہ حکومت کے آغاز کے موقع پر بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

ایرانی صدر اور ان کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزارپر حاضر ہوکر شہیدمحمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مزار کی انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی بھی موجود تھے.