ایران کے وزیر خارجہ جی سیون سربراہی اجلاس کے مقام پر پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i354041-ایران_کے_وزیر_خارجہ_جی_سیون_سربراہی_اجلاس_کے_مقام_پر_پہنچ_گئے
ایران کے وزیر خارجہ اپنے فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر جی سیون سربراہی اجلاس کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ جی سیون سربراہی اجلاس کے مقام پر پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ اپنے فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر جی سیون سربراہی اجلاس کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوے لودریان نے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کو جی سیون سربراہی اجلاس میں آنے کی دعوت دی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کے اس اقدام کا مقصد ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھانا بتایا گیا ہے۔

عباس موسوی کے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جی سیون اجلاس کے مقام پر موجود ہیں تاہم وہ کسی بھی امریکی عہدیدار یا امریکی وفد سے ملاقات نہیں کریں گے۔

سات صنعتی ملکوں کے گروپ، جی سیون کا پینتالیسواں سربراہی اجلاس فرانس کے تفریحی شہر بیارٹس میں جاری ہے جس کی صدارت فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کر رہے ہیں۔