Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • جاپان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپان میں اس ملک کے وزیراعظم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی تازہ ترین صورت حال ، علاقے میں کشیدگی اور اسے کم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جواد ظریف نے اس ملاقات کے بعد ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ جاپان کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے تہران۔ ٹوکیو کے درمیان نہایت اچھے تعلقات کو آگے بڑھانے، خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے عوام کے لئے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کے بارے میں تعمیری گفتگو ہوئی۔ ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے دورہ ملیشیاء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملیشیا میں ایران کی سفارتی جدت عمل جاری رہے گی۔ ایران کے وزیرخارجہ منگل کو جاپان پہنچے تھے۔ ایران کے وزیرخارجہ نے جاپان سے پہلے چین کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔ ایران کے وزیرخارجہ ایشیاء کا دورہ جاری رکھتے ہوئے ملیشاء بھی جائیں گے۔