Aug ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ستمبر کے وسط میں ایران اور جاپان کے سربراہوں کے مابین ملاقات کا امکان

جاپان کے وزیراعظم کہا ہے کہ وہ ستمبر کے وسط میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

جاپانی وزیراعظم آبہ شینزو نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرانے کے لئے ستمبر کے وسط میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ جاپان کے وزیراعظم نےگذشتہ بارہ جون کو بھی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے تہران کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی اور رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔ واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے کی اصلی وجہ ہے۔