رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i354644-رہبر_معظم_انقلاب_اسلامی_کی_موجودگی_میں_محرم_کی_آٹھویں_شب_کی_مجلس
اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس منعقد ہوئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۶ Asia/Tehran
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس

اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں محرم کی آٹھویں شب کی مجلس منعقد ہوئی۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں محرم الحرام کی آٹھویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور صدر مملکت کی شرکت سے حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے حضرت علی اکبر کی سیرت بیان کی ۔ حجۃ الاسلام عالی نے نوجوانوں کو معاشرے کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ جوان کا دفاعی ، علمی اور ثقافتی محاذ پر اہم کردار ہوتا ہے اور اسلامی جوانوں کے لئے حضرت علی اکبر(ع) کا کردار مشعل راہ ہے۔