ایران کی مسلح افواج دفاع کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں، جنرل باقری
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔
اپنے دوہ چین کے موقع اس ملک کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ تاریخ خود گواہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی جارحیت اور جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے اور نہ ہی کرے گا لیکن ہم اغیار کی کسی جارحیت کے مقابلے میں ملکی سلامتی اور خودمختاری کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ امریکہ اپنے ناجائز مفادات اور غیر قانونی بالادستی قائم رکھنے کے لیے فوجی و اقتصادی حربوں، دھمکیوں اور پابندیوں، الزامی تراشیوں اور مداخلت کے سے کام لے رہا ہے۔انہوں نے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عالمی خطرہ اور مغربی ایشیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے اس کے پس پردہ عوامل کی صحیح شناخت ضروری ہے۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کسی بھی انسانی اصول اور عالمی قوانین کی پابند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت صرف فلسطینیوں کے حقوق ہی ضائع نہیں کر رہی بلکہ لبنان، شام اور ایران جیسے خطے کے ملکوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔