انفرادیت پر مبنی پالیسی دہشتگردی کے پھیلاؤ کی وجہ: ایران
ایران کا کہنا ہے کہ انفرادیت پر مبنی پالیسی دہشتگردی کے پھیلاؤ کی وجہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے پھیلاو کی اصل وجوہات انفرادیت پر مبنی پالیسی اور یکطرفہ اقدامات ہیں جن سے دنیا کو سنگین خطرات لاحق ہیں.
سنیئر ایرانی سفارتکار فرہاد ممدوحی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے«امن کی ثقافت» کے عنوان سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دنیا میں امن کے راستے میں بڑے چیلنجز موجود ہیں اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات، امن و سلامتی کی ترقی کے لئے ایک رکاوٹ ہیں۔
ایرانی سفارتکار نے کہا کہ ان خطرات میں سے ایک انفرادیت ہے اور حقیقت میں یکطرفہ اقدامات، یکطرفہ پابندیاں، قومی پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال ہوتی ہیں جس سےعلاقائی اور بین الاقوامی امن کے فروغ پرمنفی اثر پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا خصوصا مشرق وسطی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بڑھتا ہوا خطرہ، انفرادیت، مداخلت ، غلط اور احمقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے.