Sep ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ترکی کے صدور کی ملاقات

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقرہ میں اپنے ترہم منصب رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقرہ میں اپنے ترہم منصب رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے  اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پر کہا کہ قومی کرنسیوں میں تجارت سے دونوں کو فائدہ پہنچے گا اور باہمی تجارت کے فروغ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ایران اور ترکی کے تعلقات بدستور تعمیری رہے اور دونوں ملکوں کی  حکومت اور عوام  بھی مختلف حالات میں ایک دوسرے کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے صدر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز کی سلامتی شروع ہی سے ایران کے لیے حیاتی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس علاقے کے سب سے بڑے ساحلی ملک کی حیثیت خود کو اس آبی گزرگاہ کی سلامتی کا پابند سمجھتا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔صدر  اردوغان نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی سخت دنوں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

ٹیگس