Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران نے کی افغانستان میں کاربم دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبے زابل میں کاربم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں میں شدت آنے اور پبلک مقامات پر ہونے والے حملوں کی جن میں عام لوگ خاص طور سے عورتوں اور بچوں کی جان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان کے مستقبل  کی فکر رکھنے والے، غیر ملکی مداخلت کے بغیر پر امن طور طریقوں سے موجودہ سخت صورتحال پر قابو پالیں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو افغانستان کے صوبے زابل میں خفیہ دفتر کے سامنے کاربم دھماکے میں 39 افراد جاں بحق اور 140 زخمی ہوئے ۔  دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔

ٹیگس