ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
پیر پہلی مہر مطابق تیئس ستمبر سے اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے لڑکیوں کے ایک اسکول میں گھنٹی بجا کے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا ۔
صدر مملکت نے مذکورہ اسکول میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی گھنٹی بجانے کے بعد اسکول کے ٹیچروں اور طلبا سے خطاب کیا ۔انھوں نے اس خطاب میں بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کا کیریئر بنانے میں ابتدائی تعلیمی اداروں کے بنیادی کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایران اسلامی میں ایک کروڑ چھیالیس لاکھ طلبا و طالبات نے تعلیمی اداروں میں حاضری دی ۔ نئے تعلیمی سال میں ایران میں اسکولی طلبا کی تعداد میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔