ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i355413-ایران_و_پاکستان_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ملاقات اور گفتگو کی۔

نیویارک میں ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک گئے ہیں۔