جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمنی فورسز کی کامیابی پر تاکید
Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں جارح فوجیوں کو قیدی بنالیا جانا استقامتی محاذ کی طاقت اور علاقے میں امریکا کی بیہودہ پالیسیوں کی شکست کا واضح ثبوت ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر علی فدوی نے اتوار کو ایک پروگرام میں خطاب کے دوران یمنی فورسز کے ہاتھوں جارح سعودی اتحاد کے ہزاروں فوجیوں کو قید کرلئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی استقامتی محاذ کے جیالوں کی طاقت اور یمن کی فوج کی دفاعی قوت کی علامت ہے - انہوں نے کہا کہ یمنی عوام دنیا کے اس مظلوم ملک کے باشندے ہیں جو انتہائی کم وسائل اور تمام تر مشکلات کے باوجود دشمنوں کی گستاخیوں اور جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ترین ہتھیار بنا رہے ہیں اور انہیں جارح قوتوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں -