Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • ہم کسی دباؤ یا غنڈہ گردی کو قبول نہیں کریں گے: صدر مسعود پزشکیان

صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران مشکلات اور غنڈہ گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور ہرگز سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے تجربہ کار اور معذور ایتھلیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسائل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور ہم ان تمام تر مسائل اور دشمن کی جانب سے ہمارے سماج پر لگائے جانے والے زخموں کے باوجود غنڈہ گردی کے سامنے سر نہیں جھکائيں گے۔

صدر نے  معذور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہونے کے ناطے مجھے آپ پر فخر ہے، اور ہمیں امید ہے کہ ہم آپ کی خواہشات پر پورا اتریں گے اور خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر پور دنیا بھی ظالمانہ طریقے سے ہمارے مد مقابل آجائے تب بھی ہم  سرنہیں جھکائيں گے اور  ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

صدر نے ملک بھر کے معذور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

ٹیگس