Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • عرب لیگ کا مقبوضہ علاقوں کے بارے میں امریکی سفیر کے مؤقف پر شدید ردِعمل

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے مقبوضہ علاقوں سے متعلق امریکی سفیر کے انتہا پسندانہ بیانات کی مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کو "نیل سے فرات تک" مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنے کا حق حاصل ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کے سرکاری ترجمان جمال رشدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی سفیر کے بیان کو "سفارتکاری کے تمام اصولوں اور آداب کے منافی" قرار دیا ہے۔

انہوں نے امریکی کی سفیر کے بیان کو منطق اور استدلال سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان انہوں نے انتہا پسند صیہونیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے انتہا پسندانہ اور بے بنیاد بیانات مذہبی اور قومی جذبات کو بھڑکانے کا با‏عث بنے گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

واضح رہے کہ معروف صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں تل ابیب میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے دعویٰ کیا کہ "اسرائیل کا دریائے نیل سے فرات تک پھیلے ہوئے پورے علاقے پر اسرائیل کا حق ہے۔"

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے نیل سے فرات تک مغربی ایشیا پر مکمل قبضہ صیہونی حکومت کے " حق تورات " کے بارے میں امریکی سفیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: " امریکی سفیر کا یہ بیان مذہبی، تاریخی  حقائق اور بین الاقوامی قوانین  کے منافی ہے۔ 

ٹیگس