اقوام متحدہ کا ایران اور امریکہ سے سفارتکاری اپنانے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کو چاہیے کہ اختلافات کے حل کے لیے سفارتکاری کا راستہ اختیار کریں۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کا خط سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بیان بازیوں، فوجی نقل و حرکت اور مشقوں کے حوالے سے تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران سے اپیل کرتے ہیں کہ اختلافات کے حل کے لیے سفارتکاری کا طریقہ کار اپنائیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے ہمیشہ پرامن راہ حل کو پیش کیا گیا ہے جبکہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے کبھی اقوام متحدہ کے تائید اور تصدیق شدہ معاہدوں کو منسوخ کرکے تو کبھی فوجی کارروائی کے ذریعے سفارت کاری پر کاری ضرب لگائی ہے اور بین الاقوامی اصول و قوانین کو پامال کیا ہے-