Feb ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کی بحری طاقت کا مظاہرہ، میزائل کے بحری ورژن کا کامیاب تجربہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں منعقدہ فوجی مشق کے دوران اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے بحری ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:    موصولہ رپورٹ کے مطابق صیاد-تھری کے بحری ماڈل "صیاد-تھری جی" کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر لانچ اور عملی نظام کا حصہ بنایا گیا۔ یہ تجربہ "اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز" کے عنوان سے ہونے والی بحری مشق کے دوران انجام دیا گیا۔ صیادتھری جی میزائل کو جنگی جہاز سے پہلی بار فائر کیا گیا۔ میزائل کا یہ تجربہ کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ ایران ان دنوں بحری فوجی مشقیں انجام دے رہا ہے اور امریکی دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مشقوں اور میزائل تجربے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس