شام میں کیمپ سے ہزاروں افراد فرار، داعش کی بڑی تعداد بھی شامل
شام کے "الھول" کیمپ سے تقریباً پندرہ سے بیس ہزار افراد کہ جن میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، فرار ہو چکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اخبار وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ پندرہ سے بیس ہزار کے درمیان لوگ جن میں داعش کے ارکان کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے، شام کے الھول کیمپ سے فرار ہو چکے ہیں اور اب پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اخبار نے تازہ ترین انٹیلی جنس جائزوں میں شامل امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں شام کی حکومتی فورسز کی جانب سےاس کیمپ کی برسوں سے حفاظت کرنے والی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ایس ڈی ایف کو بےدخل کرنے کے بعد کیمپ کی سکیورٹی کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے-
اسی سلسلے میں اخبار فنانشل ٹائمز نے اس سے پہلے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ الہول کیمپ میں قید ہزاروں قیدی اس کیمپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور شام میں پھیل گئے ہیں جن میں سے کچھ غیر قانونی طور پر عراق اور ترکی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔
فنانشل ٹائمز نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ قیدیوں کو فرار ہونے میں کس نے مدد کی۔ شام کی عبوری حکومت کی سکیورٹی فورسز نے حالیہ ہفتوں میں دمشق حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان ایک معاہدے کے بعد الھول کیمپ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔