اربعین حسینی سے متعلق ایران اور عراق کا مشترکہ سیکورٹی اجلاس
کربلائے معلی میں ایران اور عراق کی اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ میں اربعین حسینی کے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا ۔
پیرکو کربلائے معلی میں انجام پانے والی اس اعلی سطحی نشست میں ایران اورعراق کے وزرائے داخلہ نے حصہ لیا۔ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی اورعراق کے وزیر داخلہ یاسین الیاسری نے ، اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی رفت وآمد اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اس نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے اربعین حسینی کے بہتر سے بہتر انتظامات کے لئے عراقی حکام کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا ۔
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم اور صفر میں ایرانی زائرین کے لئے ویزا ختم کئے جانے سے ایرانی زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
ہر سال اربعین حسینی کے موقع پر عراق کے مختلف علاقوں اور دنیا بھر سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں ۔ اربعین حسینی کے موقع پر کربلا جانے والے غیر ملکی زائرین میں سب سے بڑی تعداد ایرانی زائرین کی ہوتی ہے۔