Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • علاقائی امن و سلامتی کے لئے غیر ملکی فورسز کی ضرورت نہیں: ایران

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران علاقے کے دیگر ممالک کے ساتھ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے کہا کہ علاقے کی سلامتی کےلئے غیر ملکی فورسز کی ضرورت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدار زنگنہ نے کل رات اپنے 2 روزہ دورہ روس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران علاقائی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے کہا کہ علاقائی ممالک کو چاہئیے کہ وہ ایران کو اپنا دوست سمجھیں۔

ایران کے وزیر تیل نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے رویے نے دنیا کو خطرناک چیلنجوں سے روبرو کیا ہے اور امریکہ کی اس قسم کی پالیسی سے یورپی ممالک بھی خوش نہیں ہیں۔

بیژن نامدار زنگنہ نے ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو سعودی عرب میں آرامکو تیل تنصیات پر حملوں میں ایران کو ملوث کرنے کے خلاف ہے اس لئے کہ اس حوالے سے کوئی ثبوت اور دستاویزات پیش نہیں کئے گئے۔

ٹیگس