ایران علاقے کی مسلمہ بڑی طاقت ہے: آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر علی عسکری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i356011-ایران_علاقے_کی_مسلمہ_بڑی_طاقت_ہے_آئی_آر_آئی_بی_کے_سربراہ_ڈاکٹر_علی_عسکری
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے قومی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر علی عسکری نے امریکی طاقت کو زوال پذیر اور ایران کو خطے کی مسلمہ بڑی طاقت قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے قومی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر علی عسکری نے امریکی طاقت کو زوال پذیر اور ایران کو خطے کی مسلمہ بڑی طاقت قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی کے قومی ادارے آئی آر آئی بی کے چیئرمین  ڈاکٹر علی عسکری نے اتوار کو آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کی صحافتی مجاہدتوں کی قدردانی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ یورپ والے امریکا سے وابستہ ہیں اور امریکا کی سبھی شیطانی پالیسیوں کی پیروی کرتے ہیں ۔انھوں نے آئی آر آئی بی کی عالمی سروس کے نمائندوں اور ذمہ داروں سے کہا کہ حقائق ، مظالم، دشمن کے ابلاغیاتی حملوں ، مزاحمتی محاذ کی دلاوری اور دلیرانہ مجاہدتوں نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی سے دنیا والوں کو روشناس کرائیں ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ فلسطین، یمن، عراق اور شام کے حقائق اور ان ملکوں کے مظلوم عوام کی صدائے مظلومیت دنیا والوں تک پہنچانے کو ایران کے ابلاغیاتی اداروں کی ذمہ داری قرار دیا۔