ایران ایٹمی ہتھیاروں کا سخت مخالف ہے، وزیر خارجہ ظریف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i356276-ایران_ایٹمی_ہتھیاروں_کا_سخت_مخالف_ہے_وزیر_خارجہ_ظریف
وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا سخت مخالف ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی ہتھیاروں کا سخت مخالف ہے، وزیر خارجہ ظریف

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا سخت مخالف ہے

وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے برسوں قبل یہ فتوی صادر کردیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور رکھنا حرام  اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے ۔ اسی لئے ایران میں ایٹمی ہتھیار بنانا اور اس کو رکھنا منع ہے - وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر اور اسی طرح اسٹرٹیجیک ضرورتوں کے لحاظ سے بھی ایٹمی ہتھیاروں کا مخالف ہے - اس سے قبل رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ نو اکتوبر کو ایران کے ذہین اور غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طلبا کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے ایٹم  بم کے استعمال کو حرام قراردینے کے بارے میں ایران کی شجاعت و بہادری کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کو بنانے اور ان کی حفاظت پر سرمایہ نہیں لگائے گا اور ہم نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو حرام قراردے دیا ہے اس لئے اس کا بنانا اور رکھنا مطلقا حرام ہے ۔