تیرہ آبان کی تاریخ سامراج کے خلاف جدوجہد کا دن
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا آج 4 نومبر کو عالمی استکبار کے خلاف " هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھے گی۔
13آبان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اظہار کیلئے اب سے تھوڑی دیر بعد ایرانی عوام یوم اللہ کے موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے) پرقبضہ کیا تھا۔
ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔