ایران نے پٹرول اور ڈیزل، اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358282-ایران_نے_پٹرول_اور_ڈیزل_اسٹاک_مارکیٹ_میں_فروخت_کے_لئے_پیش_کردیا
ایران نے ہائی آکٹن اور ڈیزل سمیت مختلف اقسام کا ایندھن، انرجی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران نے پٹرول اور ڈیزل، اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا

ایران نے ہائی آکٹن اور ڈیزل سمیت مختلف اقسام کا ایندھن، انرجی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی تیل کمپنی کے مطابق مختلف گریڈ کا چھبیس ہزار ٹن پیٹرول ایران انرجی اسٹاک ایکٹن آئریکس میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں دو سو چوالیس ہزار ٹن ڈیزل اور پانچ سو ٹن ہائی آکٹن بھی منگل کو آیریکس کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
پیر کے روز ایران کی قومی تیل کمپنی کا کیروسین آئل آیریکس کے انٹرنیشنل رنگ میں فروخت کیا گیا تھا۔
قبل ازیں ایران کے اعلی عہدیدار نے بتایا تھا کہ دنیا کے نو ہمسایہ ممالک نے ایرانی تیل کے معیار اور مسابقتی قیمت کے پیش نظر ایران سے تیل کی خریداری میں دلچسپی کا اعلان کیا ہے۔