خود باوری کا بہترین نمونہ، ہم کر سکتے ہیں + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358637-خود_باوری_کا_بہترین_نمونہ_ہم_کر_سکتے_ہیں_ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے تین الٹرالائٹ جاسوسی اور تربیتی طیارے بحریہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے تین الٹرالائٹ جاسوسی اور تربیتی طیارے بحریہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ان الٹرا لائٹ جاسوسی اور تربیتی طیاروں کا نام چکاوک اور اسے ایرانی ماہرین نے بنایا ہے۔ 

سنگل انجن کے حامل ان طیاروں میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور انہیں جاسوسی اور تربیت دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ طیارے دو سو اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے، چودہ ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان طیاروں میں سے ہر ایک کے بدلے ایران کو زر مبادلہ کی مد میں ایک لاکھ پچانوے ہزار یورو کی بچت ہو رہی ہے۔