Dec ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  •  ایران کا تجارتی حجم قابل تعریف ہے: خطیب نماز جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ایران نے آج مختلف علمی و سائنسی میدانوں میں نام پیدا کیا ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود اس وقت ایران کا تجارتی حجم قابل تعریف ہے۔

آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد کی امامت میں ادا کی گئی۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے خطبوں کے دوران تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کے مقابلے میں استقامت کا مطلب سائنس و ٹیکنالوجی کی راہ پر قدم بڑھانا، سائنسی ایجادات کرنا اور طاقتور ایران کی تعمیر کرنا ہے اور یہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

تہران کے خطیب نمازجمعہ نے اپنے خطبوں کے دوران تیل کی قیمتوں میں اصلاح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم اور بڑا کام جو ماہر سیاستدانوں اور دانشوروں کےاتفاق رائے اور ملت کی حمایت سے قومی اقتدار اور اتحاد کے لئے روڈ میپ بن سکتا تھا، اغیار اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ناجائز فائدہ اٹھانے کا بہانہ نہیں بننا چاہئے تھا۔

حجت الاسلام و المسلمین ابوترابی فرد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تمام حکام کو مظاہروں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے مسائل کے حل پر توجہ دینا چاہئے۔

ٹیگس