Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کی سرحدوں پر مشترکہ گشت

ایران اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے دہشت گردی کی روک تھام، انسداد منشیات اور غیرقانونی آمد و رفت کو روکنے کی غرض سے تفتان میں مشترکہ سرحدی گشت شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائند ے نے خبردی ہے کہ پاکستان اور ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے علاوہ اس گشت میں پاکستانی فوج کے کچھ جوانوں اور ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے پولیس کے دستے نے بھی شرکت کی۔
دہشت گردی کامسئلہ ہمیشہ ہی ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر رہا ہے چنانچہ گذشتہ برس اکتوبر میں ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے چودہ اہلکاروں کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا جن میں سے اب تک گیارہ سیکورٹی اہلکار رہا ہوچکے ہیں لیکن تین ایرانی سیکورٹی اہلکار ابھی بھی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی فوج نے اس طرح کے غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدامات کو روکنے کے لئے نوسو کلومیٹرمشترکہ سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے.