Feb ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • کم سے کم وقت میں ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں : ایران

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران کم سے کم وقت میں ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔

سحرنیوز/ایران:     اپنے ایکس پیغام میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پچھلے دور میں ہونے والی مفاہمت کی بنیاد پر جنیوامیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں  ہمارے بنیادی موقف اور عقائد بالکل واضح ہیں۔

سید عباس عراقچی واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا لیکن پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق سے بھی دستبردار نہیں ہوگا۔

  ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ایسے بے مثال معاہدے تک پہنچنے کا تاریخی موقع ہے جو باہمی خدشات کو دور اور مشترکہ مفادات کا تحفظ کرسکے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے معاہدے کا حصول ممکن ہے ، لیکن صرف اس صورت میں جب سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور اس میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسی جرائت اور ہمت کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرتے ہیں تاکہ اختلافات کو پرامن طریقہ سے حل کیا جاسکے۔

ٹیگس