Feb ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور اس وفد نے کراچی میں اسٹیٹ بینک کا دورہ کرکے  وہاں حکام سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/پاکستان:     پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی چوتھی قسط کے لیے تیسرے جائزہ مذاکرات ہوں گے۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں، نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے پاکستان کو اسٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے اور 1.2 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کا دورۂ پاکستان آج سے 11 مارچ تک ہو گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس