امریکا ، برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج
امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں
سحرنیوز/دنیا: میڈیا کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جس نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
شمال مشرقی امریکا میں آنے والے طاقتور برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے اور تیز ہواؤں نیز برفباری سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جس نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اسی طرح نیویارک سٹی کے معروف مقام سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث سڑکیں، پارکس اور رہائشی علاقے مکمل طور پر برف میں ڈھک گئے۔
ریاست میساچوسٹس میں شدید برفانی طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔