Feb ۲۵, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • عدالتی فیصلے کے باوجود امریکہ کا ہندوستانی سولر مصنوعات پر 126 فیصد ٹیرف عائد۔

امریکی صدر نے ہندوستان سے درآمد ہونے والی سولر مصنوعات پر 126 فیصد ابتدائی ٹیرف عائد کر دیا۔

سحرنیوز/ہندوستان:   امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ٹیرف پالیسی کے ذریعے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی سولر توانائی مصنوعات پر 126 فیصد ابتدائی درآمدی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی سپریم کورٹ نے حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ریسپروکل ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ہندوستانی میڈیا نے بلومبرگ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  امریکی محکمہ تجارت نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا اور لاؤس سے آنے والی سولر مصنوعات پر بھی بھاری ٹیرف مقرر کیے ہیں۔ انڈونیشیا پر 86 سے 143 فیصد کے درمیان جبکہ لاؤس پر 81 فیصد ابتدائی ٹیرف طے کیا گیا ہے۔

ٹیگس