Feb ۲۵, ۲۰۲۶ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • دشمن کو کسی بھی غلطی کی صورت میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ

مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے تہران میں آرمینیا کے وزیر دفاع سورین پاپیکیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے رویئے ہمیں اپنی حکمت عملی بدلنے پر مجبور کردیا ہے اور دشمن نے کوئی غلطی کی تو اس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ 

سحرنیوز/ایران:    ارنا کے مطابق انہوں نے بیرونی طاقتوں کی موجودگی کو خطے کے عوام کے مفادات کے منافی اور علاقائی سلامتی کے لئے  خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا یونی پولرازم سے ملٹی پولرازم کی جانب جارہی ہے جو امریکہ کو کسی طور برداشت نہیں۔

میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ دنیا میں یونی پولرازم کا خاتمہ ناگزیر ہے لیکن امریکہ ناجائز اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے دنیا پر اپنی بالادستی اور تسلط باقی رکھنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی کوئی جنگ شروع نہیں اور ہماری کوشش رہی ہے کہ جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکا جائے لیکن امریکی رویئے نے  ہمیں اپنی حکمت عملی بدلنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ اس بار اگر امریکہ  نے کوئی غلطی کی تو ہم دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کریں گے اور ہماری قوم اور مسلح افواج آخری دم تک تسلط پسندی کے خلاف جنگ کرتی رہے گی ۔

ٹیگس