ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i359531-ایران_اور_عمان_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عمان کے دورے کے دوران اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عمان کے دورے کے دوران اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو عمان کے دورے پر ہیں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے2 دسمبر کو ایران کا دورہ کیا تھا اور ایران کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔