Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • دلوں پرحکومت کرنے والے شہید سلیمانی کا سفرآخرت

تہران اور قم میں کل مرد مجاہد کی تشییع جنازے کے بعد آج جنرل قاسم سلیمانی سے کرمان کے عوام وداع کر رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شهید حسین پور جعفری کا جلوس جنازہ اس وقت  کرمان میں دس لاکھ سے زائد سوگواروں کی موجودگی میں آزادی اسکوائر سے آخری منزل یعنی گلزار شہداء کی جانب گامزن ہے۔

کرمان کے غیورعوام مدافع حرم اور اپنے ہر دلعزیز رہنما کو آج الوداع کررہے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شهید حسین پور جعفری کو آج کرمان کے گلزار شہداء میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی اہواز، مشہد ، تہران اور قم میں تشیع ہونے کے بعد ان کے آبائی علاقے کرمان پہنچا اس موقع پر ایئر پورٹ پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل عراق کے شہروں کاظمین ،بغداد، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشییع جنازہ ہوئی جن میں لاکھوں ایرانیوں، عراقیوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹیگس