یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف پیر کو تہران پہنچیں گے
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل پیر کو ایران کے دورے پر تہران پہنچیں گے۔
۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف تہران میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد طریف اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کا عہدہ سنھبالنے کے بعد جوزف بورل کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔اسپین سے تعلق رکھنے والے سینئیر سفارت کار جوزف بورل نومبر دوہزار انیس کو یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کا عہدہ سنبھالا ہے، انہیں گزشتہ سال موسم گرما میں فیدریکام موگرینی کی جگہ یورپی یونین کا خارجہ پالیسی چیف مقرر کیا گیا تھا۔