Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ایران کے سفیر کی پانچ ملکوں پر مبنی ایک بلاک کے قیام کی تجویز

پاکستان میں اسلامی جہموریہ ایران کے سفیر نے پانچ ملکوں پر مبنی ایک بلاک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ خطے کے بہتر مستقبل کے لئے ، ایران، پاکستان، ترکی، چین اور روس پر مشتمل ایک بلاک بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے فورم سے ایران اور پاکستان کو معاشی ترقی کے مواقع مل رہے ہیں۔پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کی چابہار اور پاکستان کی گوادر بندرگاہوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چابہار اور گوادر کے درمیان ریلوے لائن سے خطے میں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔