Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: پاکستان میں ایران کے سفیر

ایران نےپاکستان اور افغانستان کی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں

سحرنیوز/ایران:     میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی و صیہونی قرارداد کی مخالفت کی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ پر تحفظات ہیں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق اس تناؤ کے خاتمے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، خطے میں کوئی بھی جنگ کسی کے لئے فائدہ مند نہیں ہو گی۔

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ اورایران کے خلاف بارہ روزہ اسرائیلی جارحیت نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید نزدیکی پیدا کی انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت کی زبردست حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، علاقائی تعاون جاری رہے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پچیس اعلیٰ سطحی ایرانی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، پاک ایران حالیہ تجارتی تعلقات اچھی سطح پر ہیں، پاکستان نے جنیوا میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جس پر ہم شکرگزار ہیں، امریکا کو جنیوا میں سیاسی شکست کا سامنا ہوا۔

 

ٹیگس