Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان سینیٹ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظوری

سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے

سحرنیوز/پاکستان:   موصولہ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پلوشہ خان نے یہ قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری کے پھیلاؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ایوان نے اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے فوری انخلا اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اسلامی ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔

 

ٹیگس