Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا وائرس میں اب تک چار اموات

ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی ہے جس میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ کیانوش جہانپور نے اعلان کیا ہے کہ اب تک انجام پانے والی   ٹیسٹ رپورٹوں کے مطابق جمعے تک کورونا وائرس میں مزید تیرہ افراد مبتلا ہو چکے ہیں اور اب مریضوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہوچکی ہے  انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلاء دو نئے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق جمعرات تک پانچ افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر ملی تھی جن میں سے دو افراد بڑھاپے اور جسم کے دفاعی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔کورونا وائرس جو چین کے شہر ووہان سے پھیلا ہے اس وقت امریکہ ، برطانیہ ، اسٹریلیا، تھائیلینڈ، جنوبی کوریا، جاپان ، کینڈا ، فرانس ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے پچیس ملکوں میں سرایت کر چکا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک چھہتر ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جس میں کم سے کم دوہزار دو سو مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔